.افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی جنگی طیاروں کے بھرپور حملوں اور افغان دستوں کی زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں پسپائی کے بعد دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادیوں نے اب ہمسایہ صوبے کنڑ کا رخ کرنا شروع کر دیا ۔
ننگر ہار صوبہ کی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف امریکا اور
افغانستان کے فضائی اور زمینی آپریشنز کے نتیجے میں اب تک نہ صرف ان عسکریت پسندوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ ایسے متعدد عسکریت پسند اب تک ننگرہار کے ہمسایہ افغان صوبے کنڑ میں منتقل ہو چکے ہیں۔
کنڑ میں صوبائی پولیس کے سربراہ کے علاوہ افغان فوج کے ایک ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ داعش کا حافظ سعید نامی مقامی رہنما بھی اس گروہ کے ان جہادیوں میں شامل ہے، جو ننگرہار سے فرار ہو کر کنڑ پہنچے ہیں۔